
بڑا بھائی ہمارا پہلا دوست اور دوسرا باپ ہوتا ہے ۔

دور ہو جانے سے بھائی بھائی کا پیار بھی کم نہیں ہوتا ۔

بھائی ایک ایسا شخص ہے جوضرورت کے وقت ہمیشہ آپ کے پاس ہوتا ہے ۔ آپ کو کبھی گرنے نہیں دیتا ۔

اللہ نے بھائی بھائی کے تعلق میں ایک قدرتی محبت رکھی ہے ۔ اس تعلق میں دیکھاوا کم اور حقیقت زیادہ ہوتی ہے ایک دوسرے سے جڑایہ رشتہ وقت اور فاصلوں کا محتاج نہیں ہوتا ۔ اس کا آغاز پیدائش کے ساتھ ہوتا ہے اور زندگی کی سانسوں کے ساتھ جڑ کر چلتا جاتا ہے ۔

بھائی کے جیسا پیار نہ ہم کسی کو کر سکتے ہیں نہ کوئی ہمیں کر سکتا ہے

بھائی پریشانی کے وقت میں ہمت اور مصیبت کے وقت میں ساتھ دینے والے ہوتے ہیں ۔

بغیر مقصد کے جو آپ کے ساتھ ہوتا ہے آپکا اپنا بھائی ہوتا ہے ۔

بہترین بھائی وہ ہے جو بھائی کو ایمانداری سے سچ بولنے کا مشورہ دے اور آپ کو اچھے کام کرنے کا مشورہ دے ۔

بھائی وہ ہوتا ہے جو آپ کی حمایت اپنے دل سے کرتا ہے اور اس سے بھی بہتر ہے وہ جس کے ہوتے ہوۓ آپ کو کسی کی ضرورت نہیں رہتی ۔

چھوٹے بھائیوں پر بڑے بھائیوں کا ایساہی حق ہے ، جیسے باپ کا بیٹے پر ۔